• جولائی 30, 2021

’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کا امریکی باکس آفس پر راج

لاس اینجلس: ہالی وڈ کی کامیاب ترین فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کے نویں فلم نے بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ یونیورسل پپکچرز کے بینر تلے بننے والی اس سیریز کا آغاز 2001ء میں ہوا تھا۔

سسپنس، ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور فلم ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

ہالی وڈ فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘25 جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔ اس فلم نے شمالی امریکا کے 4 ہزار سے زائد سنیما گھروں سے ابتدائی طور پر 7 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا۔ اس کی کہانی ایک غیر قانونی ریسنگ کے گرد گھومتی ہے۔

فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ہدایت جسٹن لی کی جانب سے دی گئی ہے جبکہ اداکار ون ڈیزل، جان سینا اور چارلیز تھیرون سمیت متعدد فن کاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ابتدائی ویک اینڈ پر اس فلم سے توقع نہیں کی جا رہی تھی کہ یہ اتنا بزنس کرے گی۔ کیونکہ کورونا کی وجہ سے شائقین سنیما گھروں کا رُخ نہیں کر رہے۔

خیال رہے کہ 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی فیٹ آف دی فیوریس‘ نے ابتدائی طور پر 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا تھا جبکہ اس نے عالمی سطح پر ایک اعشاریہ دو بلین ڈالرز کی آمدن کی تھی۔

اسی طرح 2015ء میں ’فیوریس 7‘ نے دنیا بھر سے ایک اعشاریہ پانچ بلین ڈالرز کا بزنس کیا تھا جبکہ ریلیز کے تین روز میں ہی اسے 14 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز کی آمدن ہوئی تھی۔

فاسٹ اینڈ فیوریس 9 ابھی دنیا بھر میں چالیس کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 27 جانیں چلی گئیں، 979 نئے مریضوں کا اضافہ

Read Next

کینیڈا میں گرمی کا 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 233 سے بڑھ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے