• جنوری 19, 2022

فاروق ستار کی (ن) لیگی قیادت سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے سابق رہنما فاروق ستار نے لاہور میں ن لیگی قیادت سے ملاقات جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےکہا کہ آج پاکستان کی معاشی خودمختاری کوآئی ایم ایف کے سامنے سرنڈرکردیا گیا، پاکستان دنیا کا ایک مرکزبن رہا تھا اور آج عالمی گداگربن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام جمہوریت پسند قوتوں کوپاکستان کوبچانے کے لیے کردارادا کرنا ہوگا، ایک برادرملک کے سامنے پاکستان کوسرنڈرکردیا گیا، ہم ہنستا بستا پاکستان چھوڑکرگئے تھےجبکہ پانچ سے زائد وزرائے خزانہ تبدیل کیے جاچکے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سفارت خانوں کوتین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،یہ ڈیفالٹ کرگئے ہیں، قومی سطح پرتمام جمہوری قوتوں کواشتراک عمل کرنا چاہیے، فاروق ستارکی کوششوں کوسراہتے ہیں۔

فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کو بڑے چیلنج لاحق ہیں جبکہ منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اثاثہ جات کیس: آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

Read Next

کسی خاتون کی جبری شادی غیر قانونی تصور ہوگی:امیر طالبان ملا ہیبت اللہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے