• اگست 2, 2021

غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا: طالبان ترجمان

دوحہ: طالبان ترجمان نے کہا کہ فوجی کانٹریکٹر سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے۔

دوحہ سے طالبان ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاروں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر غیر ملکیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، لہذا ملک میں کسی بھی حفاظتی فورس کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں حتمی فیصلہ ان کی قیادت کا ہوگا، افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ابھی تک انتخابات کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دورہ انگلینڈ: پیس بیٹری سے انگلش بیٹنگ فیوز کرنے کا منصوبہ

Read Next

کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈ: کس نے کیا جیتا؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے