• دسمبر 8, 2021

غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے پر نادرا کی تحقیقات جاری

اسلام آباد: نادرا ملازمین کی جانب سے غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے کے معاملے پرمحکمہ جاتی تحقیقات جاری ہیں۔

نادرا ذرائع کے مطابق ساڑھے تیرہ لاکھ شناختی کارڈز میں مشکوک اور درست شناختی کارڈ بھی شامل ہیں، جاری شناختی کارڈز کے اجرا کا دورانیہ دو ہزار گیارہ سے دو ہزاراکیس تک ہے۔

نادرا حکام نے 2 لاکھ 63 ہزار 355 کیسز کا آڈٹ مکمل کرلیا ہے، 1372 قومی شناختی کارڈز مکمل طور پرمشتبہ ثابت ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث ملازمین وا فسران کی تعداد 39 ہے، ملوث نادراملازمین میں سے بیشترتحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عالمی برادری افغانستان کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے منجمد اثاثے بحال کرے: وزیراعظم

Read Next

بابا گرو نانک کا یوم پیدائش، 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے