• اپریل 18, 2021

غریب کا ہوگا اب اپنا گھر،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھروں اور فلیٹس کی تقسیم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں محنت کش طبقےمیں گھر اور فلیٹس تقسیم کیے گئے۔

پلاٹ الاٹ منٹ کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نےگھروں کا معائنہ کیا اورپودا بھی لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیچھے رہ جانے والے طبقے کو اوپر لانا ہے۔ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں مزدور سرکاری ملازمین کیلیے بھی گھر بنانا نا ممکن ہوتا ہے۔ محنت کش کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ اب کرایہ قسطوں میں جائے گا اور مکان ان کی ملکیت ہوجائے گا۔

گورنمنٹ کے کلاس 6 کے ملازمین بھی شہروں میں گھر نہیں بناسکتے۔ منصوبے میں بینک شامل نہ ہوتے تو ہم یہ کام نہیں کر سکتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ قانون کوعدالت سے کلیئر ہونے میں دو سال لگے، متعلقہ قانون کےعدالت میں زیر التوا ہونے کے سبب اس کام میں تاخیر ہوئی۔

ذلفی بخاری نےکہا کہ ایک لاکھ تئیس ہزارسے زیادہ گھربنائیں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت تعمیر شدہ فلیٹس اور گھر شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہر 3 میں  سے1 پاکستانی مستقبل میں  اپنی آمدنی میں اضافے کیلئے پر امید ہے، گیلپ سروے

Read Next

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے امن ممکن نہیں، آرمی چیف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے