• نومبر 25, 2020

غریبوں کے نام پر لاکھوں ہڑپ ،میرا پر فراڈ کا الزام لگ گیا

لاہور:اداکارہ میرا کا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میرا نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر کو شیلٹر ہوم بنا کر وہاں بے گھر فنکاروں کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ کوریو گرافر لاڈا وہاں شفٹ ہوئے تھے اور 3 ماہ وہاں رہے۔ تاہم اب اداکارہ سدرہ نور کے چچا لاڈا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا نے میرے اور میرے بیوی بچوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فنڈز اکٹھے کئے جبکہ ہمیں اپنے گھر میں نوکر بنا کر رکھا اور صفائی تک کرواتی رہیں، ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سموگ کے تدارک کے لیےمحکمہ ماحولیات نے اینٹوں کے110 بھٹوں کو بند کروا دیا

Read Next

کورونا وائرس کے وار جاری: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد دم توڑ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے