• اپریل 18, 2021

غربت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیشنل سیکیورٹی پر بحث کی ضرورت ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی بھی قومی سلامتی کا اہم ایشو ہے اور قومی سلامتی کے اہداف بہت وسیع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی پر 5، 6 سال پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ ہمیں فخر ہے بلین ٹری سونامی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ملک بڑی مشکلات سے گزرا ہے اور نیشنل سیکیورٹی سے متعلق ایسی چیزیں ہیں جو پہلے کبھی نہیں سوچا تھا۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مریم کو نیب کا بلاوا آگیا

Read Next

ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، وزیر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے