• اکتوبر 23, 2020

غداری کے مقدمات درج کرانے والے خود غدار ،نااہل ہیں(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں سے تصادم کا تاثر غلط ہے۔ غداری کے مقدمات درج کرانے والے خود غدار، نااہل حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، آنے والے وقت میں استعفوں کے آپشن کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام جنرل کونسل اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کا کاررواں چل پڑا ہے، اس میں تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔ پہلے ہی دو، تین جلسوں میں ملک میں تبدیلی کے آثار پیدا ہو جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نااہل اور ناجائز حکومت کو عوام کی نمائندہ نہیں کہا جا سکتا۔ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک کی معاشی ترقی ہمارا ہدف ہے۔ موجودہ حکومت کو عوام کی نمائندہ نہیں کہا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا بہت بڑا احتجاج جاری ہے، ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ استعفے دینے کا آپشن تمام جماعتوں کا متفقہ ہے۔ استعفے ہمیشہ غیرت مند لوگ دیتے ہیں، کمزور لوگوں سے استعفیٰ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتہا تک نہیں گئے، آئین کے اندر رہ کر کام کر رہے ہیں۔ اس وقت حکمرانوں کے پسینے چھوٹے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد جانا ہماری پلاننگ میں شامل ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور ترکی کے موقف میں مماثلت خوش آئند ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Read Next

ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کی جانب سے وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے،شہزاد اکبر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے