• ستمبر 26, 2021

عورت اللہ کی محبوب مخلوق اسی لئے مرد کو نگہبان بنایا: یشما گل

کراچی: اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ عورت اللہ کی محبوب مخلوق ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری مرد کو دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یشما گِل نے ایک ویب چینل کو انٹرویو میں عورتوں کے حقوق پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر اللہ تعالیٰ نے مرد کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ عورت کا محافظ ہے اور اس کی کفالت کا ذمہ دار ہے تو اس کامطلب ہے کہ عورت اللہ کی محبوب مخلوق ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘اس لیے عورت پر یہ چیز لازم ہے کہ وہ اپنے مرد کا قرآن میں دئیے گئے احکامات کے مطابق خیال رکھے ۔یشما گِل نے مردوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے بھی یہ احکامات ہیں کہ آپ اسے پہلے ایسا ماحول دیں کہ عورت کو آپ سے اتنی محبت ہو اور کہ وہ آپ کیلئے یہ سب کچھ کرے ۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘جو کچھ انہوں نے ابھی کہا وہ سب قرآن مجید میں موجود ہے لیکن لوگ صرف وہ سب دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کے اپنے عقائد کے حساب سے انہیں اچھا لگ رہا ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنسی ہراسانی کیس میں ایم پی اے خرم لغاری کی عبوری ضمانت 13ستمبر تک منظور

Read Next

اٹلی: 20 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد گاڑیاں تباہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے