
کراچی:اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورتوں کی جگہ مردوں کو سکھانے کی ضرورت ہے کہ بات کیسے کرنی ہے، کیسے اٹھنا بیٹھنا ہے اور خواتین کو کس طرح دیکھنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شوبز انڈسٹری کے فنکار موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے پریس کلب پہنچے۔ احتجاج میں سارہ خان، ماہرہ خان، عائشہ عمر، منشا پاشا، یاسر حسین، علی رحمان خان سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔ سارہ خان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں کسی احتجاج میں شریک ہورہی ہوں۔ ہمارے ملک میں عورتیں بالکل محفوظ نہیں ہیں، عورتیں کیا ہمارے یہاں تو بچے اور بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ لہذا ہمیں اپنی عورتوں کو سکھانے کے بجائے مردوں کو سکھانا چاہئے
0 Reviews