• اپریل 18, 2021

عوام ہمارے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ضمنی الیکشن میں واضح کامیابی ملی، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کا امیدوار کامیاب ہوا، پریذائیڈنگ افسر نے اپنی مرضی کا نتیجہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جائز ووٹ مسترد کر کے اپنے امیدوار کو کرسی پر بیٹھا دیا گیا۔ 

پی پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ صوبوں میں حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پی ڈی ایم کے امیدوار کو 49 اور حکومتی امیدوارکو 48 ووٹ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ آئے گا تو معلوم ہوجائے گا کہ سینیٹ میں بھی حکومت کو شکست ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کل ہمارا سربراہی اجلاس ہوگا جس میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ حیدرآباد میں شجرکاری مہم کے تحت ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت فیصلے کرنے کی اہل نہیں ہے یا ملک چلانے کی : جسٹس قاضی فائز

Read Next

الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد،حکومت نے استعفیٰ مانگ لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے