• جون 24, 2021

عوام کے سامنے اپنا یا محبت کا تماشا مت بنوائیے: رابعہ بٹ

لاہور:  ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ شوبز شخصیات کو عوام کے سامنے اپنی محبت کا یا اپنا تماشا نہیں بنانا چاہئے۔

 رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا ۔ رابعہ بٹ نے کہا کہ انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو معاملہ چل رہا ہے اس میں ہم صحیح اور غلط کی بات نہیں کررہے ، ہم بات یہ کررہے ہیں کہ کیا آپ کی سابقہ محبت اس چیز کی مستحق ہے کہ سال یا دو سال بعد آپ اس کے خلاف بولنا شروع کردیں؟

اداکارہ نے ویڈیو  پیغام میں کہا کہ اسے عزت دیں، اس کیلئے نہیں بلکہ اپنے انتخاب کو عزت دیں کیونکہ کبھی وہ آپ کی محبت یا پسندیدہ شخص ہوا کرتا تھا۔ رابعہ کا کہنا تھا کہ باہر والے لوگ محض غلط باتیں کرنے کے بجائے اور کچھ نہیں کریں گے لہذا آپ کو اس میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، عوام کے سامنے آکر اپنا یا محبت کا تماشا مت بنوائیے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شدید گرمی: شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

Read Next

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیدیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے