• جون 14, 2021

عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے مگر ٹرانسپورٹ بند کرنا ناگزیر تھا، اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اندازہ ہے 16 مئی تک ٹرانسپورٹ بند کرنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاو کے باعث یہ فیصلہ ناگریز تھا، بھارت میں وبا سے پیدا شدہ صورت حال عالمی میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسپتال بھر گئے، کئی جگہوں پر آکسیجن کی کمی ہے، موجودہ صورتحال میں ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپال میں بھی یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہوئی، پاکستان سے آدھی آبادی رکھنے والے ایران میں یومیہ اموات 400 تک پہنچیں، گزشتہ روزبھی بھارت میں زیادہ کوروناکیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان کو اب تک کورونا کی ایک کروڑ 19 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موصول ہو چکی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اب تک موصول ہونے والی کورونا ویکسین کی تفصیلات جاری کر دیں۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موصول ہوچکی ہیں اور موصول ہونے والی ویکسین میں سائنو فارم، سائنو ویک اور کینسائنو شامل ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 10 لاکھ 23 ہزار ایسٹرازینکا ویکسین آج پاکستان پہنچ گئیں یہ ایسٹرازینکا ویکسین کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان پہنچی ہے۔

10 لاکھ سائنوویک ویکسین کی خوراکیں کل پاکستان پہنچیں گی جبکہ 10 لاکھ مزید ویکسین 13 اور 15 مئی کو پاکستان پہنچیں گی۔
15 لاکھ مزید ویکسین رواں ماہ کے آخر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کنگنا رناوت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Read Next

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کا دھاوا، 170 فلسطینی زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے