• جولائی 28, 2021

عوام کو عید کا تحفہ، ایل پی جی بھی مہنگی، قیمت 160 روپے سے متجاوز

لاہور: عوام کو عید کا تحفہ مل گیا، پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد سرکاری قیمت 160 فی کلو سے تجاوز کر گئی۔

ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن فاونڈر چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میی 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے اور پولیس اور سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں ایل پی جی کی بلیک مارکٹنگ جاری ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی گیس اضافے کے بعد 165 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور گھریلو سیلنڈر 1950 میں فروخت ہورہا ہے، کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 225 اضافہ کیا گیا ہے، اور کمرشل سیلنڈر 7490 میں فروخت جاری ہے، جب کہ گلگت میں گیس کی قیمت 185 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتای کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کوحد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

شہباز گل نے لکھا کہ وزیرِ اعظم نے اوگرا سفارشات کے برعکس عوامی مفاد میں پٹرول کی قیمت میں محض 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔

معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ اوگرا تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاور: دنبوں کی منڈی میں بیوپاری دگنی قیمتیں مانگنے لگے، خریدار پریشان

Read Next

اداکارہ متھیرا نے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کو منافق قرار دیدیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے