• دسمبر 7, 2021

عوام کو ریلیف تب ملے کا جب یہ نااہل حکومت گھر جائے گی: شیری رحمان

اسلام آباد: شیری رحمان نے کہا ہے کہ خود کو ایماندار، دوسروں کو چور کہنے والے پٹرول پر فی لیٹر 21 روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے حاصل کر رہے، عوام کو ریلیف تب ملے کا جب یہ نااہل حکومت گھر جائے گی۔

مرکزی نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر لے رہی جو 15 روپے تک لے جائے گی، تباہی سرکار آئی ایم ایف کی شرائط پر لیوی کے ذریعے 250 سے 300 ارب حاصل کرنا چاہتی۔

شیری رحمان نے کہا کہ صرف پیٹرولیم لیوی کی محصولات کا ہدف 120 ارب کے ریلیف پیکج سے بھی زیادہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے حکومت پیٹرول، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کرے گی، ملک میں مزید بحران اور مہنگائی کی سونامی آئے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Weather update Today | Pakistan Weather | Weather Report | 06 November 2021

Read Next

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے