• اگست 15, 2022

عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی 7 روپے 96 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی، بجلی 7روپے 96 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے، نیپرا قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، اضافہ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی 33 روپے67 پیسے فی یونٹ میں پیدا ہوئی، مقامی گیس سے 10 اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری، 2 ہزار 288 نشستوں پر جیالے کامیاب

Read Next

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مزید 2 افراد جاں بحق، 382 نئے کیسز رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔