• اکتوبر 26, 2020

عوام کو آٹے، چینی کی فراہمی اور قیمتوں کو خود مانیٹر کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم کی بڑی کھیپ پہنچ گئی جبکہ چینی بھی درآمد کی جا رہی ہے، عوام کو فراہمی اور قیمتوں کو خود مانیٹر کروں گا۔ گندم اور چینی کی ملک میں سپلائی پاکستان ریلویز کے ذریعے کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں دو دن بعد کراچی جا رہا ہوں، وہاں حالات کا خود جائزہ لوں گا۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ اور سوریج سمیت تمام مسائل کو حل کریں گے۔ مجھے کراچی کے شہریوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی۔

اجلاس میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں، مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات اور ملک کے بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ نیپرا اور سٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جبکہ بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

شرکا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے پر وزیراعظم کے فیصلہ کی تعریف کی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے آگاہ رکھا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Read Next

سلامتی کونسل ہندوتوا گروپوں کی دہشتگردی کو نظر انداز کر رہی ہے:منیر اکرم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے