• جون 24, 2021

عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، پٹرول1.93 روپے مہنگا کرنے کی تجویز

لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 93 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے اپنی ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپے ترانوے پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا ہے، ہائی سپیڈ ڈٰیزل کی قیمت میں تین روپے پینتیس فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے نوے پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل دو روپے اکانوے پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، اوگرا کی ورکنگ پر پٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ مشاورت کے بعد وزیر اعظم سے نئی قیمتوں کی حتمی منظوری لیں گے۔ قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

The Ranjha Show |Turkish Dressing New Arrival in Centaurus Mall |

Read Next

کورونا کی تیسری لہر خطرناک، مزید 135 افراد دم توڑ گئے، 2 ہزار 566 مریضوں کا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے