• مئی 25, 2022

عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، درجہ دوم کا گھی 8 روپے فی کلو تک مہنگا

لاہور:  گھی کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئیں، درجہ دوم گھی 8 روپے کلو تک مہنگا کردیا گیا، قیمت 444 روپے کلو سے بڑھا کر452 روپے کلو ہو گئی۔

عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، پانچ کلو ڈسپنسر پیک کی قیمت 2220 روپے سے بڑھ کر 2260 روپے ہوگئی۔ رواں ماہ 10 مارچ کو درجہ دوم گھی 14 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر رواں ماہ قیمتوں میں 22 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

کمپنیوں کی جانب سے پرچون دکانداروں سے نئی سپلائی کے آرڈرز نئی قیمتوں میں لئے جانے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھی کے بغیر کوئی ہانڈی یا پکوان نہیں پکتا۔ مہنگائی نے گھر کا بجٹ بری طرح تباہ کردیا ہے۔

Read Previous

محکمہ موسمیات کی آج بھی ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Read Next

شریف برادران اور زرداری نے ماضی میں کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کئے: فرخ حبیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے