• نومبر 30, 2020

عوام سے فراڈ ہو رہا ہے،ٹرمپ نے سپریم کورٹ جانے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے فراڈ ہو رہا ہے، ان کے نزدیک تو وہ الیکشن جیت چکے ہیں، ری پبلکن امیدوار نے سپریم کورٹ جانے کی بھی دھمکی دے دی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کے ساتھ فراڈ ہمارے ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے، صاف صاف بتاوں تو ہم یہ الیکشن کلین کر چکے ہیں، امریکی عوام کے ساتھ یہ بڑا فراڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے ساتھ ان انتخاب کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے امریکی سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں، ہم چاہیں گے کہ صبح چار بجے والے ووٹ کو نتائج میں شامل نہ کیا جائے۔ یہ بڑے دکھ کا لمحہ ہے، میں یہ پھر بتاتا چلوں کہ ہم انتخابات پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور جنہوں نے ہماری مدد کی میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کسانوں پر تشدد اور شیلنگ،نون لیگ کی مذمت

Read Next

بابراعظم کو ٹیسٹ قیادت سنبھالنے کیلئے گرین سگنل مل گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے