• اکتوبر 26, 2021

عوامی نمائندوں کا 60 روز میں حلف لازمی قرار دینے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 60 روز میں منتخب عوامی نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کیخلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ساٹھ روز میں منتخب نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کیخلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا آپ چاہتے ہیں کہ عوام نمائندوں کے ذریعے پارلیمنٹ میں نمائندگی سے محروم رہے ؟ جس وکیل ن لیگ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایگزیکٹو پارلیمنٹ میں خلاف قانون مداخلت سے باز رہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواستگزار قابل احترام سیاسی جماعت، سینیٹ میں اپوزیشن کیساتھ اکثریت میں ہے، کیا درخواستگزار مسلم لیگ (ن) کہہ رہی ہے کہ عوام بغیر نمائندے کے ہونے چاہیں ؟ عدالت کو نہیں پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹینیسی: سکول میں فائرنگ سے طالب علم زخمی، حملہ آور نے گرفتاری دیدی

Read Next

دبئی میں دنیا کے بڑے ثقافتی میلے کا آغاز، افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے