• ستمبر 19, 2021

عمیر رانا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا

کراچی:  اداکار عمیر رانا کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی، پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا، صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کر دی۔

رپورٹ کے مطابق عمیر رانا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ ان میں pulmonary embolism نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے ، یہ پھیپھڑوں کی ایسی سنگین بیماری ہے جس میں خون کی ترسیل رک جاتی ہے ، زیادہ تر اس میں دو میں سے ایک پھیپھڑا متاثر ہوتا ہے ۔

اس مرض کے نتیجے میں سینے میں شدید درد، سانس لینے میں مشکل سمیت کئی دیگر مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے میں اس تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہوں ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان : دکانداروں نے مصالہ جات کی قیمتیں 15 فیصد تک بڑھا دیں، گھی اور چاول بھی مہنگے

Read Next

فیشن ڈیزائنر ٹمی رائے کے گھر مجلس عزا کا اہتمام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے