• جنوری 23, 2021

عمر شیخ کی قسمت کا فیصلہ قریب،صوبائی وزیر قانون نے کارکردگی رپورٹ مانگ لی

لاہور:لاہور کی حالت بدلنے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے سی سی پی او عمر شیخ کی قسمت کا فیصلہ قریب آگیا، صوبائی وزیر قانون نے عمر شیخ کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی، رپورٹ کے بعد عمر شیخ کی تعیناتی میں توسیع یا تبادلے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سربراہی میں امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، ذرائع کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس پر پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ راجہ بشارت نے آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور سمیت بعض افسران کی کارکردگی رپورٹ طلب کی، سی سی پی او کے احکامات پر تبدیل ہونے والے اور کرپشن میں ملوث افسران کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے بڑے ایکشن لیے جائیں، افسران سے پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔ سی سی پی او عمر شیخ لاہور تین ماہ میں شہر میں کیا تبدیلی لائے اس حوالے سے انٹیلی جنس مشاہدہ ونگ سے رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آصف علی زرداری کی تقریر نے پی ڈی ایم کا نظریہ ملیامیٹ کردیا،فردوس عاشق اعوان

Read Next

ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا،عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے