• اکتوبر 19, 2021

عمر شریف کی میت آج جرمنی سے کراچی کیلئے روانہ کی جائے گی

کراچی:  شہنشاہ ظرافت عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان منتقلی کا معاملہ، اداکار کی میت آج جرمنی کے شہر مینو خ سے براستہ استنبول کراچی کیلئے روانہ کی جائے گی۔

عمر شریف کا جسد خاکی کل (بدھ) صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ترکش ایئرلائن سے کراچی پہنچے گا۔ پرواز ٹی کے 0708 سے عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل بھی کراچی پہنچیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کار گو ٹرمینل پر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ہوائی اڈے سےمیت سماجی ادارے کے سرد خانے منتقل کی جائے گی۔

عمر شریف کی نمازجنازہ کل کی دوپہر 3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیاستدان شریک ہونگے۔ عمر شریف کو حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا جائے گا جس کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی کابینہ کا آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا فیصلہ

Read Next

وفاق اور پنجاب کی طرح کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے: بلاول بھٹو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے