• اکتوبر 22, 2021

عمر اکمل کا امریکہ میں بھی لیگ کرکٹ میں ناکام آغاز

کیلیفورنیا: بیرون ملک جانے والے ممتاز بیٹسمین عمر اکمل نے امریکہ میں لیگ کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق 31 سالہ عمر اکمل کا ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے محدود مدت کا معاہدہ طے پا گیا، تاہم عمر اکمل اپنے پہلے ہی میچ میں ناکام رہے۔ کیلیفورنیا زلمی کی نمائندگی کرنیوالے عمر اکمل صفر کی خفت کا شکار ہوگئے، وہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل امریکہ میں مستقل قیام کے خواہاں ہیں اور قانونی قیام کیلئے امریکہ میں طویل مدتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Read Next

لاہور ہائیکورٹ: کاپی تاخیر سے ملنے پر مقامی وکیل نے کاپی برانچ کے شیشے توڑ دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے