• مئی 24, 2022

عمران ہاشمی کے پاکستانی ہم شکل کے چرچے

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک  نوجوان کی ویڈیو زوائرل ہیں جسے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کا ہم شکل قرار دیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پر عمران ہاشمی کے ہم شکل پاکستانی نوجوان مزداک جان کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں بالی وڈ گانے پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزداک جان کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے جو عمران ہاشمی سے اچھی خاصی مشابہت ہونے پر اس سے قبل بھی لوگوں کی توجہ  سمیٹ چکے ہیں۔

یہی نہی ماضی میں عمران ہاشمی بھی اپنے ہم شکل کو دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکے تھے اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزداک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

عمران ہاشمی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ یہ چیٹر کون ہے جس نے میرے خدوخال چرانے کی کوشش کی ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف بالی وڈ شخصیات حتیٰ کہ ہالی وڈ شخصیات کے بھی ہم شکل سامنے آچکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سابق ورلڈ نمبر ون ناؤمی اوسکا تماشائی کے نازیبا جملوں پر میچ کے دوران روپڑیں

Read Next

Tharra Siasat | Ahmed lateef | A1 Tv | 15 March 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے