• فروری 25, 2021

عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے

لاہور: معروف اداکار عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہیں، اداکارکا کہنا ہے کہ ان کیلئے بھارت سے رشتہ آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارت کی مقبول یوٹیوبرز کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دونوں یوٹیوبرز ماؤں کا روپ دھارے ہوئے ہیں اور انہیں عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے قصیدے پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو کو اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے اور انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے مذاقا لکھا کہ انہیں انڈیا کے شہر رامپور سے رشتہ بھیجا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود دونوں خواتین اپنی اپنی بیٹیوں کے رشتے کے لیے عمران عباس کو داماد بنانے کے لیے جھگڑتے دیکھی جا سکتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1 Tv Headlines 01 PM | 2nd February 2021

Read Next

ماہرہ خان نے پروڈکشن میں بھی انٹری دے دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے