• جون 14, 2021

عمران عباس کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں بڑا اضافہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار عمران عباس کی انسٹاگرام پر مقبولت میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور انہوں 50 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے  یہ سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

عمران عباس نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے اللہ پر اعتقاد اور خود پر بھروسے کے بعد سب سے زیادہ اعتماد اپنے مداحوں پر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اور جس مقام پر بھی ہوں اپنے مداحوں کی بدولت ہوں۔

اداکار نے لکھا کہ میری اصل طاقت میرے مداح ہیں، اور میں اپنے ہر ایک مداح سے محبت کرتا ہوں، کیونکہ ان سب سے جو پیار ملتا ہے اس سے الگ ہی توانائی ملتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تربت میں دستی بم حملہ، 4 شہری زخمی

Read Next

‘بڑے دل والے پڑوسیوں کا شکریہ’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے