• مئی 24, 2022

عمران خان کی وجہ سے سب چور ایک ہو رہے ہیں: فواد چودھری

پنڈداد ںخان: فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، قوم کا لوٹا پیسہ واپس کر دیں، عمران خان کی وجہ سے سب چور ایک ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پنڈ دادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار، نواز شریف کی جرات نہیں کہ واپس آکر کیسز کا سامنا کریں، معیشت جن کی وجہ سے تباہ ہوئی وہ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی، ان کے ملازم کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، منظور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ سے ڈھائی ارب روپے نکلے ہیں، منظور پاپڑ والے کا ایڈریس پنڈ داد نخان کا ہے، عمران خان کہتے ہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مزدور اور تاجر کو لوٹا گیا، لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے تک انہیں معاف نہیں کریں گے، بلاول بھٹو مدرسے کے بچوں کے کندھے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، سیاست اپنے بل بوتے پر کی جاتی ہے، بلاول سے کہوں گا پہلے الیکشن لڑنا سیکھ لیں، اپنی سیاست فضل الرحمان کو ٹھیکے پر دینے سے نہیں چلے گی، انہوں نے 7 بار حکومت گرانے کی کوشش کی، 23 سال بعد کوئی پاکستانی وزیراعظم روس جا رہا ہے، مغرب اسلامو فوبیا سے متعلق عمران خان کی بات سنتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: بلدیاتی اداروں کی غفلت، محمد شاہ قبرستان سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

Read Next

نیب کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، چیف جسٹس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے