• جولائی 6, 2022

عمران خان کسی اور حکومت کے کام پر فیتا کاٹتے ہیں: ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی: مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان کسی اور حکومت کے کام پر فیتا کاٹتے ہیں، یہ بس سروس کو جنگلا بس سروس کہتے تھے۔

ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے وعدوں کے باوجود کراچی میں کوئی کام نہیں کیا، منافقوں کو مسترد کرنا ہے جو صرف الیکشن میں آتے ہیں، کراچی کیلئے 1100 ارب اور نوکریوں کا بھی کہا گیا، مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت ساتھ نہیں دے رہی، کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کرلوں گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ غریب 2 وقت کی روٹی نہیں کھا پا رہا، پیپلزپارٹی سائٹ ایریا میں سڑکیں بنا رہی ہے، لاہور میں 70 فیصد تعمیرات غیر قانونی ہیں، وسیم اختر فائلیں پھینک کر کہتے تھے میرے پاس اختیارات نہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایمازون پر 1ارب 30کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد

Read Next

‘ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کا فروغ ضروری، جمہوری روایات کو پروان چڑھایا جائے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔