• اپریل 11, 2021

عمران خان کرکٹ میں راج آج بھی برقرار،آئی سی سی نے پولنگ میں ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا

لاہور:عمران خان کا کرکٹ میں راج آج بھی برقرار ہے، آئی سی سی پولنگ میں ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا۔ عمران خان کو 47 فیصد جبکہ کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بہترین لیجنڈ کیلئے پول کرایا تھا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کرکٹ کے میدان میں مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔ کپتان نے بہترین کھلاڑی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پولنگ میں ویراٹ کوہلی کو نیچے دکھا دیا۔ کپتان عمران خان 47 فیصد ووٹ لے اڑے جبکہ بھارت میں سٹار مانے جانے والے بھارتی کھلاڑی کوہلی دیکھتے ہی رہ گئے۔ اے بی ڈیویلئرز صرف 6 فیصد ووٹ ہی لے سکے ۔ یا د رہے آئی سی سی پولنگ کل شروع کی گئی تھی جس میں کرکٹ کے 5 لاکھ 36 ہزار 3 سو سے زائد دیوانون نے ووٹ دیئے، پولنگ 24 گھنٹے جاری رہی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بابر اعظم جنوبی افریقہ کیخلاف اہم ترین سیریز کیلئے تیار

Read Next

سعودی ڈاکار ریلی،چیمپئن ڈرائیور پیٹر ہانسل نے اور فتح کیساتھ برتری کی دھاک بٹھا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے