• جون 24, 2021

عمران خان نے انسٹاگرام پرتمام پاکستانی سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

وزیر اعظم عمران خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، نے  5ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے۔

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیر اعظم کے فالوورز کی تعداد میں یہ اضافہ ان کے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران دیکھنے میں آیا۔

عمران خان نے انسٹاگرام پر 5ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

عمران خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے سعودی عرب کے دورے کے دوران لی جانے والی مختلف تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

ٹوٹر پر وزیراعظم عمران خان کے13.6ملین فالورز ہیں اور فیس بک فالورز کی تعداد  دس لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کا دھاوا، 170 فلسطینی زخمی

Read Next

کورونا وائرس: گوگل نے بھی ماسک پہن لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے