• اکتوبر 24, 2020

عمران خان نے ابھی تک میرا ایک بھی چیلنج قبول نہیں کیا: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکامیوں پر ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر، معیشت اور کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی نااہلیوں اور پی ٹی آئی کی کرپشن کے معاملے کو اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو پہلا چیلنج یہ کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی یا ٹی وی پر مناظرہ کر لیں، دوسرا چیلنج یہ کیا تھا کہ وہ این آئی سی وی ڈی طرز کا ایک اسپتال پورے پاکستان میں دکھا دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ تیسرا چیلنج یہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فی کس ٹیسٹنگ کا موازنہ سندھ سے کروا دیں لیکن عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’پاکستان میں کورونا کےحوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے‘

Read Next

چیئرمین نیب نے شریف برادران کیخلاف ایک اور کیس میں تحقیقات کی منظوری دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے