• اکتوبر 30, 2020

عمران خان نیب کے ذریعے شہباز شریف کو کیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں؟ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

اسلام آباد: عمران خان نیب کے ذریعے شہباز شریف کو کیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں؟گلگت بلتستان کے انتخابات آرہے ہیں،یہ شہباز شریف کو گرفتار کرانا چاہتے ہیں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک پر مسلط ہیں،2018 کے آر ٹی ایس کو بٹھانے کا تسلسل جاری ہے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف دی جانیوالی درخواست میں بھی جعلسازی کی گئی، شہباز شریف کیخلاف 58 والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا، 58 والیم اور 110 گواہوں کے بیانات میں ایک لفظ شہباز شریف کیخلاف نہیں، شہباز شریف 60 دن نیب کے عقوبت خانے میں تھے، شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکا، اب گرفتاری کیوں ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق اور کرپٹ ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے یہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں ،نیب کو مالم جبہ،بلین ٹری سونامی،آٹاچینی چوری کا رنگ لیڈر نظر نہیں آتا ،عمران خان نیب کے ذریعے شہباز شریف کو کیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں؟قانون کا قتل کرکے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا گیا،شہباز شریف اے پی سی کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کریں گے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعید غنی کے ملیر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے دورے،سماجی فاصلے کا جائزہ لیا

Read Next

جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سانحہ اے پی ایس کو سکیورٹی کی ناکامی قرار دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے