• مئی 24, 2022

عمران خان میری دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے: اداکارہ صنم سعید

لاہور:  پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ عمران خان میری دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے، تاہم مجھے معلوم نہیں کہ وزیراعظم سچے ہیں یا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران میزبان نے’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں ان کے کردار کشف کے حوالے سے پوچھا کیا وہ کردار آپ کی اصل زندگی کے قریب تھا؟ اس پر جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں۔

معروف اداکارہ نے شو میں کہا کہ فواد خان کی بجائے اداکار محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔ مجھے نہیں معلوم شاید میرے کرداروں کی وجہ سے لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر صنم سعید نے ایک عورت کو دوسری عورت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔

میزبان نے پوچھا کیا عمران خان آپ کی دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے تو صنم سعید نے کہا شاید کیونکہ میں نے دعا کی تھی کہ پاکستان میں ایک سچا لیڈر آئے۔ تاہم مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں۔

 ان سے پوچھا گیا کہ آپ پھر سے یہی دعا کریں گی تو صنم سعید نے کہا جو اس ملک کے لیے اچھا ثابت ہوگا میں اس کے وزیراعظم بننے کی دعا کروں گی۔

اداکارہ صنم سعید نے کہا اگر انہیں سیاست میں آنا پڑے تو وہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی جوائن نہیں کریں گی۔ اگر میری اور مریم کی رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ان پر بننے والی فلم ضرور کرتی۔

اس موقع پر اداکار محب مرزا نے کہا تو کیا آپ مریم کا کردار ادا کرنے کے لیے گورے ہونے کے انجکشن لگوالیں گی؟ جس پر صنم سعید نے کہا ہاں کیونکہ لیگی نائب صدر کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزہ آئے گا لہذا میں انجکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ادا کرلوں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل

Read Next

عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، روسی کرنسی کریش کر گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے