• اکتوبر 27, 2020

عمران خان سے ٹرپل پلس این آر او مانگا جا رہا ہے، بابر اعوان

اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ٹرپل پلیس این آر او مانگا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی۔ کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے تبدیلی ؟ انہیں بتانا چاہتا ہوں یہاں ہے تبدیلی۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پہلے کامیاب ہوئی نہ اب ہو گی اور حزب اختلاف کا ایجنڈا چور دروازے سے کرسی حاصل کرنا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا کھلاڑی ہمارا وزیر اعظم ہے اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والا عمران خان ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ایک وزیر اعظم وہ تھا جو مودی کو گھر لایا اور اماں کے لیے ساڑیاں تحفے میں دیں۔ نواز شریف دور میں مودی کی ائر پورٹ پر امیگریشن ہوئی نہ اسے ویزا لینے کی ضرورت پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہے اور ہم 5 سال پورے کریں گے۔ ہر بات پر ریاست کو طعنے دینے والے کس کی خدمت کرتے ہیں ؟

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا: چیئرمین سینیٹ

Read Next

AWAM KI SOCH:With Afrah Rasheed IGuest TikTok Star Syed Aman Gillani

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے