• جون 14, 2021

عمران حکومت میں ہونے والی کرپشن معیشت کی تباہی کی وجہ ہے: بلاول بھٹو

کراچی:  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران حکومت میں ہونے والی کرپشن معیشت کی تباہی کی وجہ ہے، جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو، وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم، وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنا کر کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، عمران خان صاحب، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا، ٹیکس بڑھا کر ٹارگٹ پورا کرنے کا ڈرامہ کرنے والے ملک لوٹ رہے ہیں، عالمی ادارے ملک میں کرپشن میں اضافے کے انکشافات کرچکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،عدم ثبوت پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف انکوائری بند

Read Next

کورونا کی تیسری لہر کا زور برقرار، جان لیوا وائرس مزید 131 جانیں لے گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے