• دسمبر 7, 2021

عمارتوں کو گرانے کا کام جاری، کمشنر کراچی نے رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں

کراچی: نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کیس میں کمشنر کراچی نے متعلقہ رپورٹس جمع کراتے ہوئے کہا کہ دونوں عمارتوں کو تیزی سے گرانے کا کام جاری ہے، عدالتی فیصلے پر من و عن عمل شروع کر دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ نسلہ ٹاور عمارت گرانے کیلئے کم از کم 50 روز کا وقت چاہیئے، تجوری ہائٹس بلڈر عمارت خود گرا رہا ہے۔ رپورٹ ایک صفحہ پر مشتمل ہے، جس میں تصاویر بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کمشنر کراچی رپورٹس کا جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Siyasat aur Riyasat with Iram Chaudhry | 25 November 2021 |

Read Next

لاہور ہائیکورٹ: دو بچے اور ایک بچی کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے