• ستمبر 26, 2021

عماد وسیم قومی ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حیران

لاہور: سپنر عماد وسیم قومی ون ڈے سکواڈ سے باہر ہونے پر حیران رہ گئے، کہتے ہیں ڈومیسٹک میچوں میں کارکردگی دکھا کر واپسی کی کوشش کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حیران قومی کرکٹ ٹیم کے سپن بائولنگ آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں کہ ان کے ٹیم سے اخراج کی وجہ کیا ہے ۔

32 سالہ آل راؤنڈر کا خیال ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کے بعد اپنی واپسی ممکن بنانے کیلئے پرعزم ہیں لیکن وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ عالمی کپ 2019ء کے بعد انہیں صرف 2 یا 3 میچوں میں موقع دے کر ڈراپ کیوں کردیا گیا مگر وہ ٹیم انتظامیہ کے اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور تسلسل کے ساتھ ڈومیسٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی واپسی کی کوشش کرتے رہیں گے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کی اقوام متحدہ کے وفد سے ملاقات

Read Next

موت بدترین نہیں بری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے: فیروز خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے