• دسمبر 7, 2021

علی ظفر کیخلاف مہم کیس،میشا شفیع کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد

لاہور:علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو بڑا دھچکا، سیشن عدالت نے گلوکارہ و اداکارہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی مستقل حاضری کی درخواست کو مسترد کردی ہے جبکہ ٹراٸل کورٹ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے حکم کے خلاف بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے قرار دیا گیا کہ میشا شفیع آج تک ٹراٸل کورٹ میں پیش ہوٸیں نہ انہوں نے گواہان کے بیانات جمع کرواٸے ، آج تک کیس میں میشا شفیع پر فرد جرم عاٸد نہ ہوسکی ،اداکارہ کو حاضری سے استثنی کی درخواست سے ہہلے کورٹ میں پیش ہونا چاہیے تھا جبکہ میشا شفیع نے ٹراٸل کورٹ میں حاضری معافی کی درخواست دی۔

ٹراٸل کورٹ نے صرف ایک دن کی حاضری معافی منظور کی اور آٸندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ،ٹراٸل کورٹ کو اختیار ہے کہ کسی بھی سٹیج پر ملزم کو حاضری سے معافی دے سکتی ہے یا طلب کر سکتی ہے ۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم قانون کے مطابق ہے اس میں کوٸی سقم نہیں ،مجسٹریٹ کا میشا شفیع کی طلبی اور ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم درست ہے اور حاضری معافی اور مچلکے جمع کروانے کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو 27 مارچ کو طلب کیا تھا ،عدالت نے میشا شفیع کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا تھا جبکہ میشا شفیع نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا اور ایف آٸی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہنزہ میں دلہن کی کار کی بجائے ہمالین یاک پر رخصتی

Read Next

کراچی: ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں از خود 10 روپے لٹر اضافہ کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے