• جولائی 30, 2021

علی ظفر سے میزبانی کرانے پر میشا شو انتظامیہ پر برہم

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر سے ایوارڈ کی تقریب میں میزبانی کرانے پر ایوارڈ شو کی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایوارڈز کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس کی میزبانی علی ظفر اور اداکارہ عروہ حسین سمیت متعدد فنکاروں نے کی تھی۔تاہم گلوکارہ میشا شفیع علی ظفر سے ایوارڈ شو کی میزبانی کر انے پر زیادہ خوش نظر نہیں آئیں اور انہوں نے ایوارڈ شو کی انتظامیہ پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

میشا شفیع نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ایک سیکنڈ۔ آپ جشن مناتے ہیں، ایوارڈ دیتے ہیں، ہراساں کرنے والوں کا دفاع اور حمایت کرتے ہیں، یہ خبریں اب پرانی ہوچکی ہیں، لہذا کوئی تعجب کی بات نہیں۔‘‘ میشا نے علی ظفر کا نام لیے بغیر شو انتظامیہ پر تنقید کی کہ انہوں نے میزبانی علی ظفر سے کر ائی۔گلوکارہ نے ٹویٹ میں ایوارڈ کا نام مینشن کرتے ہوئے لکھا براہ مہربانی مجھے ایوارڈز میں نامزد کرنا بند کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہد آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پالیسی سے نالاں

Read Next

ملتان: اوباش نوجوان نے لڑکی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے