• فروری 25, 2021

علی سدپارہ کی تلاش کا مشن، سرچ آپریشن کیلئے سی 130 جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے مشن کیلئے سی ون تھرٹی جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خراب موسم کے باعث زمینی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔کے ٹو پر آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی پر فضائی سرچ آپریشن کے ذریعے کوپیماوں کو تلاش کیا جائے گا۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی، کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کیلئے نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے تاہم انتہائی بلندی پر پہنچنے کےبعد وہ واپس نہیں پہنچ سکے۔ علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیماؤں کا جمعہ سے کیمپ سے رابطہ منقطع ہے۔اس سے قبل ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما ٹیم کی تلاش کی گئی لیکن خراب موسم اور تیزہواؤں کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 1286 نئے مریض

Read Next

نون لیگ نے صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے