• مئی 26, 2022

علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا

پشاور: وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے اعلامیہ جاری کردیا۔

علی امین گنڈا پور کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ صوبے کی اہم ذمہ داری سونپی۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی مقبول ترین جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اور کابینہ کی مشاورت سے جلد صوبے میں تنظیم سازی کا آغاز کریں گے، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز میں تحریک انصاف اپنے مضبوط امیدوار میدان میں لائے گی۔

Read Previous

عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Read Next

International News | 08 February 2022 | A1Tv

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔