• مئی 25, 2022

علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات، (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان

پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم  خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہناہےکہ نواز شریف اور علیم خان کی  ملاقات  بدھ کے روز ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی جب کہ جہانگیرترین ملاقات میں موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا جس میں علیم خان نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اوران   کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ علیم خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت   کا امکان ہے

ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے لندن آنے سے قبل شہباز شریف سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی۔

واضح رہےکہ حال ہی میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار  کرنے والے علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔

Read Previous

ہالی وڈ اداکارہ کا ’کبھی منہ نہ دھونے‘ کا اعتراف

Read Next

یہ تاثر غلط ہے کہ ہم آسٹریلیا سے ڈر رہے ہیں: بابراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔