• اپریل 18, 2021

علیزے شاہ کو میک اپ سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینا چاہیے: آغا علی

پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی کا کہنا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کو میک اَپ سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول حنا الطاف اور آغا علی کے شو میں جلوہ گر ہوئے جس دوران پروگرام کے ایک حصے میں شہروز اور آغا دونوں کو ایک دوسرے سے سوالات کرنے تھے۔اس سیگمنٹ میں اداکار شہروز سبزواری آغا علی سے سوال کرتے ہیں کہ ’کس اداکارہ کو میک اَپ سے زیادہ اداکاری پر دھیان دینا چاہیے؟‘۔سوال کے جواب میں اداکار آغا علی پہلے ہنستے اور پھر علیزے شاہ کا نام لیتے ہیں۔خیال رہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کا شمار ان پاکستانی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے کم وقت میں کافی شہرت حاصل کی۔ علیزے شاہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ جلد اردو فلکس کی ایک ویب سیریز میں بھی نظر آئیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاک فضائیہ سے منسوب آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بغیر کسی نتیجہ ختم

Read Next

بلال سعید کے گانے ’باری‘ پر 10 کروڑ سے زائد ویوز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے