• دسمبر 6, 2021

علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یوم اقبال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا، جہاں ان کی امنگیں ریاست کے معاملات کا تعین کریں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں پاکستان مل گیا ہے لیکن ایک ایسے ملک کے بارے میں ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، وہ ملک جو اپنے لوگوں کی مرضی کے مطابق کام کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور:(دنیا نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت میں لانگ مارچ کے دوران گرفتار کئے گئے تحریک لبیک پاکستان کے 19 افراد کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے احتججا کے دوران گرفتار افراد کے کیس کی سماعت کی اورتحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے 19 افراد کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔عدالت نے ایک ملزم کو ڈسچارج جبکہ 13 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ سرکار کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کے بعد عدالت پیش کیا گیا ،قلعہ گجر سنگھ پولیس نے انسداد دہشتگری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Read Next

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے