• جولائی 28, 2021

عراق: ہسپتال میں آتشزدگی سے 54 افراد جاں بحق

بغداد: عراق میں ہسپتال میں آتشزدگی سے 54 افراد جاں بحق ہو گئے، آگ کورونا وارڈ میں لگی، تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق عراقی شہر ناصریہ کے ہسپتال میں آکسیجن ٹینک پھٹنے سے آگ بھڑ ک اٹھی، مرنےوالوں میں زیادہ تر کورونا مریض شامل ہیں۔ واقعے میں 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالا۔

عراقی وزیراعظم نے ناصریہ شہر کے محکمہ صحت اور سول ڈیفنس کے مینجرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہیٹی: صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا ماسٹر مائنڈ گرفتار

Read Next

ویزہ مسائل، عالمی چمپئین انعام پہلوان کی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئین شپ میں شرکت مشکوک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے