• ستمبر 26, 2021

عراق میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

بغداد: عراق میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران آرمی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بغداد سے 170 کلو میٹر دور پیش آیا، تاہم ہیلی کاپٹر کو آپریشن کے دوران میزائل لگایا پھر فنی خرابی کے باعث نیچے گرا اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

عسکری حکام کے مطابق جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے یہاں پر داعش کے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے ہیں، عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے علاقے واگزار کرانے کے لیے متعدد بار آپریشن کیے گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پروڈکشن آرڈر کے باوجود نذیرچوہان کو کیوں نہیں لایا گیا؟سپیکر پنجاب اسمبلی برہم

Read Next

امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے