• ستمبر 19, 2021

عدنان صدیقی کورونا وائرس کا شکار، خود کو آئسولیٹ کرلیا

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ  آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عائزہ خان نے کورونا کی دونوں ڈوز لگوالیں

Read Next

کشمیریوں نے وزیراعظم کے نظریے کی واضح حمایت کی: شاہ محمود قریشی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے