• دسمبر 8, 2021

عدنان جیلانی ہدایت کار فیصل بخاری کی صلاحیتوں کے معترف

کراچی: سینئر اداکار عدنان جیلانی نے کہا ہے کہ فیصل بخاری ایک پروفیشنل ہدایتکار ہیں اور ان کے ساتھ ایک نئی ڈرامہ سیریل میں کام کر کے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں عدنان جیلانی نے کہا کہ ہر ہدایتکار کا فنکاروں سے کام لینے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور فیصل بخاری میں یہ خوبی ہے کہ وہ فنکار کو ضائع نہیں ہونے دیتے بلکہ پراجیکٹ کے دوران ان کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایک بڑے ہدایتکار کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میری اور ان کی کیمسٹری بنے گی، اس وقت میری تین ڈرامہ سیریلز زیر تکمیل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی

Read Next

چاندکی آکسیجن انسانوں کے لیے ایک لاکھ سال تک کافی ہو گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے